سردار یار محمد رند کا یونیسف ایجوکیشنل ہیڈ سے ملاقات

0 311

کوئٹہ(امروز نیوز)
صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے پاکستان میں یونیسیف ایجوکیشنل ہیڈ (Mr. Ellen Kalmthout) سے ملاقات کی. ملاقات میں صوبائی سیکرٹری محکمہ تعلیم سیکنڈری ایجوکیشن غلام علی بلوچ، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم غلزئی بھی موجود تھے. ملاقات میں صوبائی وزیر تعلیم نے یونیسف ہیڈ برائے تعلیم پاکستان کو بلوچستان میں تعلیم سے متعلق مسائل اور بہتری کیلئے اقدامات کی نشاندہی کی. یونیسف کی کنٹری ہیڈ برائے تعلیم ایلن کلمٹوٹ کی صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کی تعلیم سے متعلق پالیسی کی تعریف اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.