سردار یار محمد رند کا پشین میں میٹرک کے امتحانی سینٹر کا دورہ

0 193

کوئٹہ (امروز نیوز)
صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف اضلاع، خصوصا کچلاک اور پشین میں میٹرک کے امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔
وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے اسٹوڈنٹس  سے ان کے مسائل پوچھے اور ایگزامنیشن حال کا جائزہ لیا۔
وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے سٹاف کو سختی سے تائید کی کہ کسی کو بھی نقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی ایگزامینیشن سنٹر سے نقل  کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ تو وہاں کا عملہ فوری طور پر سسپینڈ کر دیا جائے گا۔
اسی دوران وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہم بلوچستان میں تعلیمی نظام کو  بہتر سے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ اور نقل کلچر کو پوری طرح ختم کردینا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.