پی ٹی آئی کی طرز حکمرانی فوجی ہے ۔جان بلیدی

0 133

کوئٹہ (امروز نیوز)
نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کھاکہ پارٹی کارکن حزب اختلاف کے جلسے کو کامیاب بنائیں،انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جمہوری و سیاسی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے ملک کو ڈکٹیٹروں کی طرح چلایا ہے مختصر دور میں ملک معاشی بدحالی اور بحران کا شکار ہوگیا ہے بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا حرام ہوگیا ہے اور ایسی دور میں اندرونی و بیرونی قرضوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔خارجہ پالیسی اور کشمیر ایشو پر پاکستان مکمل طور پر تنہائی کا شکار رہا ہے ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ حزب اختلاف کی تمام سیاسی و جمہوری جماعتیں متحد ہ کر عوام کو اس نااہل سلیکٹیڈ حکومت سے نجات دلائیں ۔
    پارٹی سندھ وحدت کا اجلاس زیر صدارت توصیف ملک کراچی سکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں آج 27 فروری کو کراچی میں متحدہ حزب اختلاف کے جلسے میں شرکت کے حوالے سے لاعمل مرتب کیا گیا ۔نیشنل پارٹی کے اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سندھ وحدت کے جنرل سکریٹری مجید ساجدی،مرکزی نائب صدر برائے سندھ وحدت ایوب قریشی ،کامران خان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا کہ متحدہ حزب اختلاف کے جلسے میں نیشنل پارٹی بھر پور انداز میں شرکت کرئے گی نیشنل پارٹی کے کارکن مختلف علاقوں سے اپنے اپنے جلوسوں کی شکل میں ڈیڈھ بجے دن حسن اسکوائر کے مقام پر جمع ہوکر م رکزی جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوں گے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر حسن اسکوائر (سیوک سینٹر ) کے مقام پر جمع ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.