پاک، ایران سرحد پانچویں روز بھی بند، 418 ایرانی شہریوں کو واپس روانہ
کوئٹہ(امروز نیوز)
ایران میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث حفاظتی انتظامات کے پیش نظر تفتان میں پاک ایران سرحد پانچویں روز بھی بند ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، تفتان میں پاک ۔ ایران سرحد فی الحال بند ہے اور تفتان میں بنیادی مرکز صحت میں قرنطینہ مرکز قائم کردیا گیا ہے۔