اصولی سیاست وراثت میں ملی ہے اصولوں پہ سمجھوتہ کسی صورت ممکن نہیں  ۔ چیرمین زبیر بلوچ

0 139

کوئٹہ (امروز نیوز)

مستونگ(نامہ نگار)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات کے شعبے میں کرپشن اور اقرباء پروری عروج پر ہے گزشتہ بی اے ، بی ایس ای کے امتحانات کے نتائج سے ایک بات واضح ہوگیا کہ کنڑولر امتحانات نہ صرف طلباء و طالبات سے پیسے بٹورنے کا کام کررہا ہے  بلوچستان یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر کے خاص کارندے تھے اور طلبہ و طالبات کے بلیک میلنگ کے سب سے زیادہ شکایات امتحانات کے شعبے سے تھے گزشتہ کہی عرصے سے موصوف اس عہدے پہ فائز ہے اور شعبہ امتحانات کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ امتحانات کے فیسوں کو نظرثانی کرے اور موجودہ کنڑولر کے خلاف تحقیقات کرے اور اسکینڈل میں شامل تفتیش کیا جاے ۔ بیان میں مذید کہا کہ موصوف نے یونیورسٹی میڈیا سیل قاہم کیے ہیں جہاں سے وہ اپنے گنوانے کام سرانجام دینے کے لیے پروپیگنڈہ پھیلاتے ہیں ۔دھمکی، دھونس اور لالچ دے کر کچھ افراد کو خرید تو  سکتا ہے لیکن ہماری زباں بندی ممکن نہیں بی ایس او پجار نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے تشدد اور لالچ سے پاک سیاست ہمیں وراثت میں ملی ہے غیر جانبدار  تحقیقاتی چاہتے ہیں اور اس حوالے سے جلد تمام طلباء تنظیموں کا اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتے ہے اور یونیورسٹی کے تمام مسائل پہ تمام طلباء تنظیموں کا راے لیکر آہیندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرے گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.