کوئٹہ ایئرپورٹ پر بڑے رن وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0 185

کوئٹہ۔(امروز نیوز)

کوئٹہ (پ ر)وفاقئ وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے بروز بدھ کوئٹہ ایئرپورٹ پر بڑے رن وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی،غلام سرور خان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں کے یکساں حقوق پر یقین رکھتا ہوں۔کوئٹہ ایئرپورٹ میں نئے بین الاقوامی ٹرمینل کا آغاز ایک اہم واقعہ ہے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ ہرسال 5 لاکھ مسافر ہینڈل کرتا ہے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر ہفتہ میں 38 پروازیں آتی ہیں۔کوئٹہ ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز 2016 میں ہوااور فیز I مئی 2018 میں مکمل ہوا۔ ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی اور منصوبے پر کل لاگت میں 3 بلین روپے آئی۔ٹرمینل کے رقبہ کو 3 گنا بڑھایا گیا۔ یعنی 73،000 مربع فٹ سے لے کر 200،000 مربع فٹ تک ٹرمینل بڑھایا گیا تا کہ مسافروں کےلیے آسانی ہو۔ 3چیک ان کاوئنٹرز کو بڑھا کر 12 کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.