ایف سی قلات سکاؤٹس کی آئل اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی
کوئٹہ (امروز نیوز)
_کراچی : آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سرفراز علی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایف سی قلات سکاؤٹس کی آئل اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایف سی قلات اسکاؤٹس نے اپنی حدود میں کارروائی کرتے ہو ے 17 عدد ایرانی آئل سے بھرے ہوے ٹینکرز ضبط کر لئے۔ اطلاعات کے مطابق 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد ایرانی ڈیزل جو کہ پنجگور کے راستے رات کی تار یکی میں 3 بجے کے قریب کوئٹہ ا سمگل کیا جا رہا تھا ضبط کر لیا گیا۔یاد رہے کہ پچھلے ایک مہینے کے دوران ایف سی قلات اسکاؤٹس کی آئل سمگلنگ مافیہ کے خلاف یہ دو سری بڑی کارروائی ہے