الیکشن کمیشن خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں،صو بائی الیکشن کمشنر بلو چستان

0 185

امروز نیوز
 کوئٹہ : صو بائی الیکشن کمشنر بلو چستان محمد رازق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن اور نادرا کے اشتراک سے خواتین کے شنا ختی کارڈ اور انتخابی عمل میں شرکت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اور پلاننگ میٹنگ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔
_انہو ں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان اسکی سیاسی اور انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے لگایا جاسکتا ہے۔ اسی چیر کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔_
خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ 2017میں کئی سیکشن شامل کیئے گئے ہیں – جس میں سیکشن 206 جس کے تحت ہر سیاسی جماعت پر یہ لازم ہے کہ وہ انتخابات میں 5 فیصد ٹکٹیں خواتین کو دیں۔ اور یہ کہ انتخابات میں جس بھی حلقہ میں خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم ہوئے اس حلقے کے انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں گے۔
ا س کے علاوہ الیکشن کمیشن نے خواتین میں ووٹ سے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جنکی ہر مہینے میٹنگز منعقد ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صوبائی سطح پر جنڈر اینڈ ڈس ایبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ قائم کئیگئے ہیں جن میں سیول سوسائیٹی کے ساتھ مل کر خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہیاور آج نادرا کے ساتھ مل کر اس سیشن کو منعقد کرانااسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.