بلوچستان میں موسم کی صورتحال

0 121

کوئٹہ (امروز نیوز)
بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشیں ⁦⁩اور خطرناک⁦ موسم جیسے ژالہ باری شدید گرج چمک آندھی⁦ متوقع ہے

جبکہ بلند پہاڑی سلسلوں پر اچھی برف باری متوقع ہے

شمالی شمال اور مغربی بلوچستان بشمول کوئٹہ چمن کچلاک قلات لورالائی سبی مستونگ نوشکی قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ ہرنائی چاغی خاران اور گردونواح میں تیز بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے دالبدین واشک پنجگور گچک خضدار بیسیمہ تربت ھوشاب آواران ڈیرہ بگٹی سوئی کوہلو بارکھان ڈیرہ اللہ‎ یار ڈیرہ مراد جمالی صحبت پور اور گردونواح میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں جبکہ اس بار مکران کے ساحل بشمول گوادرپسنی اورماڑہ اور گردونواح میں 9 تا11 مارچ کے دوران ہلکی بارش کے امکانات ہوں گے. کسان بھائی احتیاطی تدابیر اختیار کریں صوبے بھر کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.