معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔وزیراعلی بلوچستان
(امروز نیوز)
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائ حکومت خواتین کو تمام شعبوں میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، پالیسیوں میں اصلاحات کے ذریعہ خواتین کی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونے کے باقاعدہ سفر کا آغاز کردیا گیا ہے،خواتین کی ترقیاتی عمل میں شرکت یقینی بناکر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہوسکے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئ بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہم اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت چادر اور چار دیوار ی کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوۓ ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کے لئے اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے باعث فخر ہے کہ وہ صنفی مساوات اور ترقی نسواں کی پالیسی کے حامی ہیں جس کا مقصد خواتین او ربچیوں کے لئے بامعنی اصلاحات کرتے ہوئے ان کو ایک بہتر، پائیدار اور موزوں ماحول دینا ہے، یہ حقیقتاً پہلی پالیسی ہے جو خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی حقوق دیتی ہے، اس سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول بھی ممکن ہوگا اور خواتین کی تمام شعبوں میں شرکت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام قومی اداروں اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس پالیسی کو صحیح معنوں میں نافذ کرنا اہمیت کا حامل ہے،وہ اس پالیسی کو خواتین اداروں کے ساتھ وویمن پارلیمنٹیرین کاکس، محتسب،ورکنگ وومن میں ہراسگی سے تحفظ اور بلوچستان کمیشن اسٹیٹس آف وویمن کے ضمن میں ایک رہنما اصول کے طور پر دیکھتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کے صوبے میں کلیدی کو کردار دیکھتے ہوئے مضبوط معیشت میں ان کی شراکت داری اہم ہے جس سے خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات گی روک تھام بھی ہو گی امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز صوبے میں صنفی مساوات اور ترقی نسواں کے لئے اس پالیسی کا بہتر استعمال کریں گے جس کے یقینا دوررس اثرات مرتب ہوں گے