کوئٹہ، میں سردی سوئی گیس نا پید عوام رُل گئے۔
کوئٹہ (امروز نیوز)
کوئٹہ،سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہٹ درمی برقرار ،موسم سرما ختم ہونے کو ہے لیکن صوبائی دارالحکومت کےعوام موسم سرما میں گیس سے محروم رہے اور سونے پر سوہگا ان چند مہینوں میں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، میٹر بند ہونے کا بہانہ بنا کر ہزاروں روپے کا
جرمانہ لگایا جاتارہا، جبکہ کوئٹہ کے تمام میٹرز اُتار کر 5000 ہزار اضافے لیکر نئے تیز میٹر لگائے جارہے ہیں جس کی میٹر موٹر سائیکل کے میٹر سے بھی تیز چلتا ہے، اور میٹرز بھی ایس ایس جی سی کے پرائیورٹ ٹھیکیدار نکال کرلے جاتے ہیں، اس کے باوجود کوئی بھی ایسا گھر یا مسجد نہیں جہاں 10 ہزار سے کم کا بل نہ گیا ہوں، جوکہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، 2015 میں بلوچستان ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ کسٹمر کی درخواست کے بغیر سوئی سدرن کمپنی والے کسی کے گھر کا میٹر نہیں نکال سکتا ہے، اگر نکال دیا تو وہ غیر قانونی اقدام ہوگا، جس پر ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائیں گے، لیکن سوئی سدرن نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو پاوں تلے روندتے ہوئے غیرقانونی اقدام جاری رکھے ہوئے ہیں، شہریوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان اور دیگر اعلیٰ احکام سے سوئی سدرن احکام کے کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا