حکومت بلوچستان کی جانب سے سکولوں, مدارس, کالجوں اور پرائیویٹ ٹیوشن اور لینگویج سینٹرز کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا

0 157

کوئٹہ (امروز نیوز)

مگر بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس نے حالیہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافے کو مسترد کردیا، بلکہ بلوچستان کے بیشتر پرائیویٹ سکول, کالج اور ٹیوشن و لینگویج سینٹرز مارچ کے پورے مہینے کھلے رہے. اب بھی پرائیویٹ سکول الائنس نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو 16 مارچ سے کھولنے کا اعلان کیا ہے. جوکہ بلکل غلط فیصلہ ہے.
ان تمام پرائیویٹ سکول کے مالکان کے معلومات کے لئے بتانا چاہتا ہوں کہ پوری دنیا میں اس وائرس سے سب سے زیادہ بچے اور بوڑھے متاثر ہوئے ہیں. ان سکول مالکان کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ سکول میں بچے پڑھتے ہیں اور اگر خدانخواستہ کسی بھی سکول میں کسی بچے کو یہ وائرس لگ گیا تو سب سے زیادہ پریشانی اس بچے کے والدین کو ہوگی سکول مالکان کو تو اپنی فیس سے غرض ہے. اب بھی وہ اگر بائیکاٹ کر رہے ہیں اس کی بڑی وجہ سکول کی فیس ہے سکول کے نہ کھلنے سے ان کو نقصان ہو رہا ہے. ان کو اپنے فائدے کی فکر ہے بچوں کی صحت کی نہیں. اب بھی بلوچستان میں خاص طور پر کوئٹہ میں بیشتر پرائیویٹ سکول, کالجز, مدارس اور سینٹرز کھلے ہیں اور زور و شور سے چل رہے ہیں. ان تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے نہ ہی ان کو فکر ہے. ہم بلوچستان کی مظلوم عوام حکومت وقت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں ان تمام پرائیویٹ اداروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جب بھی سکول کھلے تو بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں کرونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات بھی کئے جائے تا کہ بچوں کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جائے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.