پٹھان کی کامیابی نے ناکامی کے 4 سال بھلا دیے، شاہ رخ خان

0 42

 ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے پٹھان کی کامیابی نے ناکامی کے 4 سال بھلا دیے۔

شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’ پٹھان‘ کی غیرمعمولی کامیابی پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پٹھان کی غیرمعمولی کامیابی نے گزشتہ 4 سال کی ناکامیاں بھلا دیں۔ آخری فلم کے فلاپ ہونے لوگوں نے کہا کہ اب میری فلمیں نہیں چلیں گی۔

شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی باتوں پر میں نے متبادل کاروبار کرنے کا سوچنا شروع کردیا تھا۔ کھانا پکانا سیکھا تا کہ اطالوی ریستوران کھولوں اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو کھانا بنا کر کھلاؤں۔

شاہ رخ خان کی  2018 میں ریلیز ہوئی  فلم ‘زیرو’ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی جس کے 4 سال بعد گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان بھارتی اور انٹرنیشنل باکس آفسز پر کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.