سردار اختر مینگل کا اصغر خان اچکزئی کو ٹیلیفون، ان کے چچازاد بھائی اسد خان اچکزئی کے بہیمانہ قتل کی مذمت و افسوس کا اظہار
کوئٹہ ( امروز ویب ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو ٹیلیفون کرکے ان کے چچازاد بھائی اور عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی ترجمان شہید اسد خان اچکزئی کے واقعہ پر گہرے رنج وغم ان کے ساتھ دکھ درد کرب کی اس گھڑی میں ہمدردی یکجہتی کا اظہار کیا اور اس اندوھناک انسانیت سوزعمل کی مذمت کی گئی.