روینہ ٹنڈن کی بیٹی نے تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کرلی
ممبئی (امروز ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشہ نے تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کی ہے جس پر انہوں نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر روینہ نے اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بلیک بیلٹ پہنی ہوئے ہیں اور روینہ ان کا سرٹیفکیٹ بھی دکھا رہی ہیں۔
کیپشن میں روینہ نے لکھا کہ میری بیٹی بلیک بیلٹ ہوگئی ہے، مجھے تم پر بہت فخر ہے اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ جس طرح تم نےکورونا کے دوران تمام حفاظتی انتظامات کا خیال رکھا اور جس طرح تم نے کہا کہ کل اسکول جانا ہے۔