فوری اساتذہ و ملازمین کو انکی ملازمت پر بحال کیا جائے ، قاسم سوری
کوئٹہ(امروز نیوز) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے تعمیر نو کالج کے اساتذہ اور ملازمین کی جبری برطرفیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری اساتذہ و ملازمین کو انکی ملازمت پر بحال کریں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ رات کی تاریکی میں اساتذہ و ملازمین کے گھروں میں برطرفی کے نوٹس بھجوانا کہاں کا انصاف ہے 70 سال سے زائد کے اساتذہ اور کلاس فور اسٹاف کو فورا فارغ کر دینا قابل افسوس امر اور تعلیم دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطرف اساتذہ نے صوبے میں علم کی شمع روشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیاتعمیر نو کالج کے ملازمین و اساتذہ کی جبری برطرفیاں غریب اور پسماندہ صوبہ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ برطرفی کے نوٹسز فوری طور پر واپس لے کر اساتذہ و ملازمین کو فی الفور ملازمت پر بحال کیا جائے۔