یوم مئی کی مناسبت سے شہدائے شکاگو اور دنیا بھر کے محنت کش مزدوروں اور انکی جدجہد کو سلام پیش کرتے۔تحصیل صدر نثار مشوانی

0 123

امروز نیوز)
مستونگ : نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر نثار احمد مشوانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ‏یوم مئی کی مناسبت سے شہدا ئے شکاگو اور دنیا بھر کے محنت کش مزدوروں اور انکی جدجہد کو سلام پیش کرتے ہے دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے لیکن ترقی پزیر ممالک میں محنت کش آج بھی استحصال کا شکار اور محنت کے جائز معاوضے سے محروم ہیں یکم مئی مزدور طبقے سے اظہار ہمدردی کا دن ہے یکم مئی 1886 کو شکاگو کے محنت کشوں اور مزدوروں نے سرمایہ داروں کے ظالمانہ اور غلامانہ رویہ کے خلاف پرامن علم بغاوت بلند کیا تھا جس کے پاداش میں لاتعداد محنت کشوں کو اپنا جائز حق مانگنے کی سزا بہیمانہ تشدد اور قیمتی جانوں کی صورت میں ادا کرنی پڑی تھی مزید کہا موجودہ حالات میں جہاں کرونا وائرس تیزی سے پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لے چکے ہیں تو مزدور محنت کش دیہاڈی دار طبقہ اور سب انتہائی مشکلات سے دو چار ہے عوام کرونا وائرس اور لاک ڈون کا شکار ہے جو نان شبینہ کے محتاج بن کر رہ گئے ہیں مزدور طبقہ دیہاڈی دار و دیگر محنت کش جو روز مرہ کی زندگی گزار رہے تھے اس عالمی وباء لاک ڈون سے معاشی بحران کا شکار ہوچکے ہیں اور ان کے گھروں پر فاقوں کا راج ہونے لگا ہے بلوچستان کے عوام پہلے سے غربت کے لکیر کے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں لاک ڈاؤن کے وجہ سے اب شرح غربت انتہا کو پہنچ چکے ہیں محنت کش طبقہ شدید بحرانی کیفیت سے دو چار ہیں حکومت کے جانب سے مزدورں کے لیے کوئی خاطر خواہ ریلیف پیکج تک اعلان نہیں کی ہے محنت کشوں ملک کے تعمیر و ترقی میں ریڈھ کے ہڈی کی حیثت رکھتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں مزدورں کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے حقوق لیبر پیکج کا اعلان کرکے مزدور دوستی کا واضع ثبوت دے—

Leave A Reply

Your email address will not be published.