نور بٹ کو پنجابی فلم ” رانو “ میں کاسٹ کر لیا گیا
لاہور(امروز نیوز) اداکارہ نور بٹ اسٹیج کے بعد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی ۔ معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر طاہر جبار نے اداکارہ کو اپنی نئی پنجابی فلم ” رانو “ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا ہے ۔ اس فلم کی شوٹنگ اکتوبر کے آخر میں لاہور میں شرو ع کی جائے گی ۔ مذکورہ فلم میں اسٹیج سے تعلق رکھنے والے مزاحیہ اداکار بھی شامل ہوں گے۔ فلم کا موضوع ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے اپنے خاندان کی کفالت کا بیڑہ اٹھانے کے لئے گھر سے باہر نکلتی ہے تو اسے گھر سے باہر کی دنیا میں کن مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ کس طرح اس سے نبرد آزما ہوتی ہے ۔