بلوچستان حکومت اس وقت 17سے بھی کم ارکان کے ساتھ کھڑی ہے، ثناء بلوچ

0 100

حکومت کے اخلا قی طورپر قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے اسکو از خود مستعفی ہو جا نا چاہیے ،رکن صوبائی اسمبلی کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) بلو چستان نیشنل پارٹی کے رہنماءرکن صوبائی اسمبلی ثناءبلو چ نے کہا ہے کہ 17ارکان پر قائم حکومت کو از خود مستعفی ہو جا نا چاہیے اور صوبے میں ایک مستحکم اور قابل قبول حکومت کا قیام عمل میں لا یا جانا چاہیے بلو چستان نیشنل پارٹی روز اول سے عوام کی نمائند گی کر رہی ہے اور کر تی رہے گی ۔ یہ بات انہوںنے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوںنے کہاکہ بلو چستان حکومت اس وقت 17سے بھی کم ارکان کے سا تھ کھڑی ہے لہٰذا اس حکومت کے اخلا قی طورپر قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے اس لئے اس حکومت کو از خود مستعفی ہو جا نا چاہیے اور ایک اسی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کر نی چاہیے جو صوبے کی عوام کو قابل قبول ہو اور جس پر اعتماد ہو انہوںنے کہاکہ بلو چستان عدم استحکام اور جہمود کا شکار نہیں ہو سکتا لہٰذاحکومت عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے از خود مستعفی ہو جائے انہوںنے کہاکہ بلو چستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل اجا گر کئے ہیں اور بلو چستان کی عوام کی نمائند گی کا بھر پور حق ادا کیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی یہ حق ادا کر تے رہےںگے انہوںنے کہاکہ ہم اپنی سیا سی اور جمہوری ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں بی این پی روز اول سے اپنے موقف پر قائم ودائم ہے اور آئند ہ بھی اپنے موقف پر اسی طرح قائم ودائم رہتے ہوئے بلو چستان کے عوام کے مسائل کو اجا گر کر نے اور صوبے کی بہتری کے لئے اپنا کلیدی کر دار ادا کر تی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.