سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی میر ضیاءلانگو
کوئٹہ (امروز نیوز)
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ الحمدللہ کوٹ لانگو میں امن و امان معمول پر آنے کے بعد سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی اس علاقے کی تاریخی اہمیت اور خوبصورت مناظر کی بناپر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے کوٹ لانگو/قلات اور اطراف کے علاقوں کے لیے خاصی کشش پیدا ہوسکتی ہے بلوچ نوجوان جذباتی نعروں کی بجائے حقیقت کی دنیا میں واپس آرہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ٹ لانگو میں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھےانہوں نے کہا کہ کوٹ لانگو کے عوام تر قی چاہتے ہیں اور ترقی کیلئے امن ضروری ہے کوٹ لانگو میں زیرِ زمین پانی کی سطح کم ہوگئی ہے،کاریز خشک ہوگئے ہیں اور کنوؤں میں پانی نہیں۔ مقامی لوگ بورنگ کے ذریعے پانی نکال رہے ہیں، جس کی وجہ سے پانی کی زیرِ زمین سطح گرگئی ہے۔جس کی وجہ سے صوبائی حکومت پانی کے مسائل پر مسلسل توجہ دے رہی ہے صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ اجتماعی مسائل کے سامنے انفرادی نوعیت کے مسائل کی کوئی اہمیت نہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے نکالنا چاہتے ہیں۔