کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد و دیگر اضلاع میں منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں، بلوچستان حکومت  

0 145

(امروز نیوز)
 
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان نے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کو صوبے کے دیگر اضلاع میں منتقل کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے سی ایم سیکرٹریٹ کوئٹہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کوئٹہ سے کورنا وائرس سیمتاثرہ افراد کی دیگر اضلاع منتقلی کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بعض عناصر کوئٹہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تربت،قلات،چمن،نصیر آباد اور دیگر اضلاع میں منتقلی کی افواہیں پھیلا کر عوام میں بے چینی پیدا کررہے ہیں تاہم یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ایسی اطلاعات میں کوء صداقت نہیں عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں بلوچستان حکومت نے مختلف اضلاع میں قرنطینہ اور آئیسولیشن کی سہولیات ہر ضلع میں مقامی افراد کے بچاو و ممکنا متاثرین کے علاج معالجے کے لئے قائم کی ہیں۔کوئٹہ سمیت کسی بھی دوسرے ضلع سے کورونا وائرس کے مریضوں کو صوبیکے کسی نواحی اضلاع میں منتقل نہیں کیا جارہا ہے عوام مطمئن رہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.