کامریڈ نصرت افغانی کا سرخ جھنڈے کیساتھ یوم مزدور کے موقع پر پیدل مارچ

0 125

(امروز نیوز)
کوئٹہ (پ ر)پاکستان کے ایک کامریڈ نے سرخ جھنڈے کے ساتھ شہر میں یوم مزدور 2020 کی نسبت سے پیدل مارچ کیا۔ نصرت افغانی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے بروری سے پیدل مارچ شروع کیا اور شہر کی مختلف سڑکوں کو چکر لگا کر شہر کی مرکزی سڑک جناح روڈ- ڈاکٹر بانو روڈ پر ختم کیا۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے شہر بند تھا اسی لئے کامریڈ نصرت افغانی نے حفاظتی نقطہ نگاہ سے کسی ساتھی کو بلانا مناسب نہیں سمجھا تاکہ محنت کشوں کو کورونا کے خطرے سے دور رکھا جائے اور اکیلے ہی تقریباً 15 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک بغیر رکے ھتوڑا درانتی کے نشان والے سرخ پرچم کے ساتھ مارچ کیا۔نصرت افغانی نے بتایا کہ انکے پیدل مارچ کا مقصد لوگوں کی توجہ اس جانب منبدول کرانا تھی کہ مزدور انقلاب کے ماننے والے کمیونسٹ جو خدشات بیان کررہے تھے وہ کورونا کے بحران میں درست ثابت ہورہے ہیں اور یہ ہی وقت ہے کہ دیگر طبقات بھی مزدور انقلاب کی ضرورت کا ادراک کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسوقت مزدوروں اور محنت کشوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.