فہد مصطفیٰ نے ندا یاسر کے شو میں شرکت نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی
کراچی ( معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔
پی ایس ایل سیزن کے دوران ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں فہد سے میزبان وسیم بادامی نے پوچھا”کیا آپ ندا یاسر کے شو میں اس لیے نہیں جاتے کیونکہ آپ صبح دیر سے اٹھتے ہیں؟” جس پر فہد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ” زندگی میں اتنے مارننگ شوز کر لیے ہیں کہ اب صبح اٹھنے کی ہمت نہیں۔ اب میں صرف رات کے شوز ہی کرتا ہوں”۔
جب وسیم بادامی نے پوچھا کہ "اگر ندا کا شو ریکارڈڈ ہو تب؟”
جس پر فہد نے کہا ” نہیں، تب بھی نہیں جاؤں گا میں نے اپنے حصے کے مارننگ شوز مکمل کر لیے ہیں”۔
ادھر ندا یاسر نے کچھ عرصہ قبل اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا نہیں کہ ہم نے فہد کو بلایا نہیں، بلکہ کچھ فیملی ایشوز ہیں دشمنی والی کوئی بات نہیں۔
واضح رہے فہد مصطفیٰ کے بڑے بھائی کی شادی ندا یاسر کی نند سے ہوئی تھی، لیکن شادی ناکام رہی اور طلاق پر ختم ہوئی۔ اسی لیے دونوں خاندانوں میں دوری ہے، اور فہد آج تک ندا کے شو میں مہمان نہیں بنے۔