بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی
بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی جس میں ماسک کا استعمال اور سوشل ڈسٹینسنگ کی پابندی برقرار رہے گی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مالز صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری دفاتر و دیگر شعبے اسمارٹ لاک ڈاون کے سابقہ فیصلوں کے مطابق فعال رہیں گے۔
بروز جمعہ مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ اشیائے خورونوش، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینک، تندور اور ہوٹل ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔
اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت مذہبی، سیاسی و دیگر اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ عوامی مقامات، دفاتر اور دکانوں پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔