علیزے کو شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر جانا مہنگا پڑ گیا

0 285

فلم پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے علیزے شاہ کے شوٹنگ درمیان میں چھوڑ جانے پر متعلقہ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (ایوری ڈے پکچرز) نے علیزے شاہ کے خلاف ’’متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘‘ میں شکایت درج کرائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے دوران شوٹنگ غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں جس سے ہمیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ علیزے کے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کشمیر میں چل رہی ہے جس کے سبب وہ شوٹنگ چھوڑ کر وہاں چلی گئیں تھیں۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنی والے چند شخصیات علیزے کے رویے کو غیرمناسب بھی قرار دے چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.