دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دوکانکن جاں بحق

0 96

دکی (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے2 کانکن جان بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز دکی میں واقع مقامی کو ئلہ کا ن میں زہریلی گیس بھر جا نے سے دو کا نکن منظور احمد ولد نور محمد قوم توخئی سکنہ کلی ملا عبداللہ دکی اور عبدالمنان ولد عبدالسلام قوم توخئی سکنہ لورالائی جا ن بحق ہو گئے

جن کی نعشوں کو ہسپتال میں ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ ماہ ستمبر کے دوران چمالنگ کے علاقے میں زہریلی گیس بھرنے سے 6 کانکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.