لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

0 132

پی ٹی آئِی کے مارچ میں شامل کنٹینرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئِی کے مارچ میں شامل کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہن اہے کہ پی ٹی آئی مارچ میں شریک کنٹینر غلط سائِیڈ سے آرہا تھا، اور اس نے صحیح سمت سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کینٹینر کے نیچے آکر رپورٹر صدف نعیم شہید ہوئیں اور ایک بزرگ مزدور دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔

پی ٹی کا لانگ مارچ لاہور سے شروع ہوا تو لاہور سے روانگی کے دوران پارٹی کارکن 49 سالہ حسن بلوچ لبرٹی مارکیٹ روڈ پر ٹرک سے گر کر جاں بحق ہو گیا تھا، تاہم پارٹی رہنما لاش سڑک پر ہی چھوڑ کرچلتے بنے۔

مرحوم حسن بلوچ کی بیٹی نے سما سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ میرے باپ کی لاش سڑک پر چھوڑ کر چلے گئے، اورعمران خان سمیت کسی نے بھی ہماری طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔

مرحوم حسن بلوچ محنت مزدوری کر کے اپنا گھر چلاتا تھا، اب اس کی بیوہ اور جوان بیٹی اندرون لوہاری گیٹ میں کرائے کے مکان میں بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں، اور مرحوم کی بیوہ نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.