بھارت کا کشمیر میں ظلم کا اقوام متحدہ نوٹس نہیں لے رہی ، یعقوب ناصر

0 137

لورالائی( امروز نیوز) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں ایک سو انیس روز سے کر فیو لگا رکھا ہے لیکن انسانی حقوق کے ادارے اور اقوام متحدہ اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے کیا کشمیر میں انسان نہیں ہیں بھارت اس وقت اقوام متحدہ کے مستقل رکن بننے کی کوشش کر رہا ہے جسکو ناکام بنانے کیلئے پاکستان سفارتی طور پر بھر پور کوشش کرے اور چین کی حمایت اس حوالے سے بہت ضروری ہے جو کہ ہمیں آمید ہے کہ وہ ضرور اپنا کردار ادا کریگا۔یہ بات انہوں نے اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قومی ایشوز پر حکومت کے ساتھ بات چیت کا آپشن بند نہیں کریگی ملک کی سلامتی کو ہر چیز پر مقدم رکھیں گے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی طبعیت ٹھیک ہوتے ہی وہ اپنے ملک کا رخ کرینگے اس حوالے سے انکے نہ آنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں اور انکی بیٹی مریم نواز بھی قومی سیاست میں بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے ابتک حکومت نے ساتھ لاکھ افراد کو بے روزگار کر دیا ہے اگر بھارت نے امن کے بجائے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ جنگ بھارت کی تباہی کا باعث بنی گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ازاد اور خود مختیار ملک ہے ہم اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے پارلیمنٹ کی سپریم میسی کو ہر ایشو میں اہمیت دینی چائیئے انہوں نے کہا کہ حکومت اسمبلی سے بلز پاس کرنے کے بجائے زیادہ کام ارڈینینس سے چلا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی گیس سمیت ہر چیز کو مہنگا کر دیا ہے جبکہ گزشتہ روز پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے کوئی ریلیف عام آدمی کو نہیں ملے گا مہنگائی کے تناسب سے قیمتوں میں کمی کرنی چاہیئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.