پی ڈی ایم آزاد اورخودمختار الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے، حافظ حمد اللہ
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سترہ نومبرکی قانون سازی ،طاقت،اور،فون کال،کی بل پرہوئی،اب حکومتی وزراءالیکشن کمیشن کوای وی ایم پرالیکشن کرنے کادباﺅڈال رہے ہیں ،اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم پر الیکشن مسترد کرچکی ہے نہ ای وی ایم الیکشن تسلیم کریگی۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ای وی ایم پرالیکشن کرنے کےلئے قانون سازی آئین کےخلاف ہوئی
کیونکہ سترہ نومبرکی قانون سازی ،طاقت،اور،فون کال،کی بل پرہوئی۔ انہوںنے کہاکہ قانون سازی طاقت کی دباﺅمیں اورعمل کروانا بھی طاقت کی دباﺅ میں،سوال یہ ہے کہ ملک میں قانون کی طاقت ہے یاطاقت کاقانون ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ حکومت قانون کی نہیں طاقت کی قانون پرفیصلے کرتے اورکرواتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی جنگ طاقت کی حکمرانی کےلئے نہیں بلکہ قانون اورآئین کی حکمرانی کےلئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم پر الیکشن مسترد کرچکی ہے نہ ای وی ایم الیکشن تسلیم کریگی۔ ترجمان نے کہاکہ متنازع قانون سازی سے غیرمتنازع اورشفاف الیکشن کادعوی کرناجھوٹ ہے
۔ انہوںنے کہاکہ ای وی ایم آر ٹی ایس کادوسرانام ہے،پی ڈی ایم آئین ،قانون اورآئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے اور اپنی آئینی پوزیشن پرکسی قسم کی کمپرومائزکرنے سے گریز کرے۔ انہوںنے کہاکہ طاقت اوردباو کومستردکرکے آئین اورقانون کی امین بنے۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم آزاد اورخودمختار الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے۔