مچھ میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے بےگناہ افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، بی این پی

0 153

(ویب ڈیسک)
کوئٹہ .بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں مچھ میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے 10بے گناہ لا چار ،نہتے کانکنوں کی بہیمانہ قتل جیسے دالخراش سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ پارٹی نے ہر دور میں یہاں پر بے گناہ ،نہتے لوگوں کی قتل وغارت گیری ،ظلم وجبر ،نا انصافیوں،المناک سانحات کی مذمت کی ہے جس سے ہمیشہ غریب ،نہتے اور بے گناہ لوگ متاثرہوئے ہوں صوبے میں ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت پر امن حالات کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش کیا جارہاہے

شدت پسندی ،مذہبی منافرت،فرقہ وار،انتہاء پسندی ،دہشتگردی بے گناہ انسانوں کی قتل وغارت گیری انسانی حقوق کی پامالی ،سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ،اغواء نما گرفتاریوں کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع کرنے کی گنائونی کھیل کھیلا جارہا ہے

تاکہ یہاں کے لوگوں کی حقیقی مسائل اور اہم ایشو سے لوگوں کی توجہ ہٹا یا جاسکے امن وامان کے نام پر اربوں روپے خرچ ہونے اورسیکورٹی کے نام پر سینکڑوں چیک پوسٹیں قائم ہیںلیکن بڑی تعداد میں چیک پوسٹوں کے قیام کے باجود بھی ایسے سانحات کا رونما ہونا حکومت انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی ناکامیوں کی منہ بولتا ثبوت ہے بیان میں کہا گیا کہ حکمرانوں،انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہاں کے لوگوں کی مال وجان ،چادر وچار دیواری کی تحفظ فراہمی کرنے سے کوئی سروکار نہیں ہے

وہ صر ف اور صرف اپنے اقتدار،مراعات اپنے آمرانہ حکومت کو تقویت دینے کیلئے مصروف عمل ہے حکمرانوں کی نظریں یہاں کے وسائل کو اپنے دسترس میں حاصل کرنے ا ولین مقصد ہے اور سیکورٹی صرف حکومتی ،اہم شخصیات تک محدود ہے صوبے میں برادر ا قوام کو دست وگریبان کرنے ،فرقہ وارت کو ہوادینے ،مذہبی انتہاء پسندی کی فروغ ان قوتوں کی کارستانیاں ہیں

جو صوبے کے امن وامان کو خراب کرنا چاہتے ہیںبیان میں صوبے میں آباداقوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ایسے سازشوں کو بے نقاب اورناکام بنانے کیلئے اتحاد ویکجہتی،امن آشتی،بھائی چارگی کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھر پورکردارادا کریں اور ان قوتوں کے عزائم اور سازشوں کو خاک میں ملا دیں جویہاں کے عوام کی اتحاد ویکجہتی میں دراڑ لگا نا چاہتے ہیں

اور صوبے کو مزید پسماندگی ،جہالت،نفرت،تعصب،تنگ نظری کی طرف دھکیل کر اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں بیان میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی وافسوس کااظہار کیا گیابیان میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے اس کے پیچھے کارفرما عوامل وحقائق عوام کے سامنے لا یا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.