آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کا حق ہرشہری کو دیتا ہے، اصغر اچکزئی

0 210

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ آئین پاکستان آزادی اظہار رائےکاحق ہرشہری کودیتاہے پرامن سیاسی کارکنوں پربلاجوازفائرنگ قابل گرفت عمل ہے جومائنڈسیٹ اس ملک کے سیاہ وسفیدکامالک بناہواہے ان جیسے تمام واقعات کی ذمہ داری انہی پرعائدہوتی ہے ملک کوکسی غدارنے نہیں بلکہ محب وطنوں نے دولخت کیااگر پشتونوں بلوچوں کو ان کے وسائل پراختیارنہیں دیاجاتا ان کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی جاتی رہی

تو اس کے نتائج کاذمہ دارحکمران اشرافیہ ہی ہوگی کل کاواقعہ کھلی بربریت ہے اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جھگڑااسلام اورمذہب کانہیں جھگڑا پشتونوں کی حقوق وسائل پر اختیارکاہے پشتونوں کو اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمتوں پردسترس دیا جائے تویہ دیارغیر میں محنت مزدوری پرمجبور نہیں ہوگاپنجاب میں پشتونوں بلوچوں محنت کشوں اورطالبعلموں کولاپتہ کئے جانے پر غم وغصہ فطری عمل ہے پنجاب کو اس نارواطرزعمل سے اجتناب کرنا ہوگاعوامی نیشنل پارٹی شہدا کی امین اورذمہ دارقومی سیاسی جمہوری جماعت کی حثیت سے ظلم جبراستبداد کےخلاف نتائج کی پرواہ کئے بغیرآوازاٹھاتی رہیگی

ان خیالات کااظہارانہوں نےکوئٹہ پریس کلب کےسامنے پی ٹی ایم کے سربراہ منظورپشتون پرقاتلانہ حملے اور صوبائی صدرنورباچاکوزخمی کرنےکےبرخلاف اے این پی ضلع کوئٹہ کےزیراہتمام احتجاجی مظاہرےسےخطاب کےدوران کیا احتجاجی مظاہرےسے پی ٹی ایم کےرہنماملک مجیدکاکڑاے این پی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری رخسانہ کاکڑایڈوکیٹ پی ایس ایف صوبائی صدرطاہرشاہ کاکڑضلعی قائم مقام صدرحاجی شان عالم کاکڑ جنرل سیکرٹری نظر علی پیر علی زئی نے بھی خطاب کیااس سے پہلے باچاخان مرکزسے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو جناح روڈ سرکلر روڈ انسکمب روڈ قندھاری بازار سے ہوتی ہوئی عدالت روڈپرکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوئی

مقررین نےکہاکہ جب تک ملک میں قومیتوں کی شناخت تاریخ کلچرزبان اقداراورروایات کوتحفظ بنیادی انسانی حقوق کااحترام نہیں کیاجاتاملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتابدقسمتی سے غیرجمہوری قوتیں ملک کوجمہوری راہ پردیکھنے سےکترارہےہیں ملک کووجودمیں آئے ہفتہ بھی نہیں گزراتھا جب غیر آئینی غیرجمہوری طریقے سے خدائی خدمت گاروں کی منتخب حکومت کوختم کیاگیااورصرف یہ نہیں بلکہ12۔اگست 1948کو بابڑہ کےمقام پرنہتے پشتونوں کوتہہ تیغ کیاگیااس دن سےلیکرآج تک وہی قوت خوف اورڈرکاشکارہے اس خوف کوچھپانے کیلئے طاقت کاسہارلئے ہوئےہیں

انہوں نےکہاکہ آئین پاکستان آزادی اظہاررائےکاحق ہرشہری کودیتاہے سیاسی کارکنوں کو اس طرح کےرکاوٹوں کےزریعے زدوکوب کرناکسی طورپربھی قابل قبول عمل نہیں ہم اس کی بھرپور مذمت کرتےہیں انہوں نےکہاکہ یہ رازاب رازنہیں رہاکہ دہشت گردی کے سرچشمے کہاں سے پوٹھتےہیں اور کون دہشت گردی کاشکارہے انتہاپسندوں دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ ان سےمذاکرات کی بھیک جب کہ پرامن سیاسی جدوجہد کرنیوالوں کودیوارسے لگانا سمجھ سےبالاترہےانہوں نےکہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ہراس ظلم کےخلاف آوازاٹھاتی رہیگی جوبنیادی انسانی حقوق کےخلاف ہووہ چائیے حکومت ریاست یافرد کی طرف سے ہی کیوں نہ ہوبعد ازاں مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.