بلوچستان میں صوبائی وزراء اور بیوروکریسی کے درمیان اختلافات نے شدت اختیار کرلی

0 118

کوئٹہ (امروز نیوز)

بلوچستان میں صوبائی وزراء اور بیوروکریسی کے درمیان اختلافات نے شدت اختیار کرلی چیف سیکرٹری نے متوازن حکومت قائم کی ہے، صوبائی وزراء نے اپنے اختیارات لینے اور عزت بچانے کیلئے بیٹھک قائم کی انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی نگرانی میں صوبائی سیکرٹریز نے صوبائی وزراء کے احکامات ماننے سے مکمل انکار کردیا اور صوبائی وزراء کی فائلیں ردی کی ٹوکری میں ڈال دی گزشتہ روز ایک صوبائی وزیر اور سیکرٹری کے درمیان ہاتھا پائی بھی اسی اختلاف کی وجہ ہوئی تھی، اس سلسلے میں صوبائی وزراء نے خود بھی احتراف کیاہے کہ صوبائی وزراء اور سیکریٹریز ک ے درمیان اختلافات ہے بلکہ صوبائی وزراء نے اس سلسلے میں تمام تر ملبہ وزیراعلیٰ بلوچستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنے اختیارات چیف سیکرٹری کے حوالے کردیئے ہیں، اس وقت بلوچستان میں اختیارات وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس نہیں بلکہ چیف سیکرٹری اور ان کے اردگرد سیکرٹریز کے پاس ہیں وزراء نے یہ احتراف بھی کیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.