بلوچستان کی جامعات 31 مئی تک بند رہے گی

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز)

بلوچستان کی تمام جامعات31 مئی یعنی عید تک بند رہیں گی۔ اس حوالے سے بلوچستان کی سرکاری جامعات کے چانسلر اور گورنر بلوچستان کی جانب سے نوٹی فیکشن جاری کردیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال میں تمام سرکاری جامعات 31 مئی 2020 تک بند رہیں گی۔ 
جبکہ گورنر سیکریٹریٹ کے جاری شدہ نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری جامعات صوبے بھر میں فوری طور پر طلبہ کے لیے آن لائن کلاسیں شروع کرنے کا انتظام کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.