معروف کرکٹرشاہد خان آفریدی نیک مقصد عوام کی فلاح بہبود کے لئے اور غریب مستحقین میں راشن بانٹنا خوش آئند عمل ہے۔ نااہل بد انتظامی اور غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مزمت نثار مشوانی

0 136

کوئٹہ (امروز نیوز)

مستونگ ” نیشنل پارٹی کےتحصیل صدر نثار احمد مشوانی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا معروف کرکٹرشاہد خان آفریدی نیک مقصد عوام کی فلاح بہبود کے لئے اور غریب مستحقین میں راشن بانٹنا خوش آئند عمل ہےانتظامیہ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی کے مستونگ آمد سے قبل ڈی پی او، اور ان کے اہلکاروں نے غنڈا گردی کرتے ہوئے ماہ رمضان میں غریب مستحقین افراد پر فائرنگ کردی جس کی ہم پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں جو ایک سفاک درندگی ہے غریب مستحقین پر حملہ انسانی حقوق کی شدید پامالی ہے پولیس بجائے انتظامی امور کو سنبھالنے کے وہ غریبوں پر لاٹھی چارج اور بہمانہ تشدد کرنا پولیس اور انتظامیہ کے منہ پر طمانچے ہیں ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی کے جانب سے راتوں رات من پسند افراد کو نوازہ جاتا ہے جب کسی باہر کے ویلفیئر ٹرسٹ غریبوں میں راشن تقسیم کرتے ہیں تو پولیس اور انتظامیہ بوکھلاہٹ کے شکار ہوکر غریبوں پر طرح طرح کے ظلم و ستم ڈھا جاتے ہیں جو پولیس کے سیاہ کرتوتوں کو عیاں کرتے ہیں پولیس فورس اب قومی فورس نہیں رہے بلکہ انسانی شکل میں درندے بن چکے ہیں غریب اور مستحقین افراد جو اپنے لئے راشن اور اشیاء خورد نوش کے لئے پورا دن لائن میں کھڑے ہو روزے کی حالات میں انتظار کی لیکن پولیس اور انتظامیہ نے اپنے من پسند اور منظور نظر لوگوں میں امداد بانٹ کے اور لاٹھی چارج اور فائرنگ مستحقین پے کی جس سے خواتین سمت چار افراد بھی زخمی ہوئے انہوں نے کہا نیشنل پارٹی ایسے بزدلانہ اقدامات کے خلاف ہر فورم پر اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور مزید حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ڈی پی او اور اس کے اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.