فلمسٹار ثناءعید الفطر کے بعد امریکہ جائیں گی
لاہور(امروز نیوز) لالی ووڈ سٹار ثناءعید الفطر کے بعد امریکہ جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناءامریکہ میں ہونے والے ایک شو میں پرفارم کریں گی جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ ریہرسل کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ثناءوہ واحد اداکارہ ہے جو بیرون ممالک سب سے زیادہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کر چکی ہیں۔