پشتونخوا میپ کو نظریاتی و قومی جدوجہد اور اجتماعی قیادت کے ذریعے آگے بڑھائیں گے، نصر اللہ زیرے

0 168

کوئٹہ  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر صوبائی نائب صدر محمد عیسیٰ روشان، صوبائی نائب صدر محمد یوسف خان کاکڑ اور صوبائی ایگزیکٹو کے اراکین سید قادر آغا، ایڈووکیٹ فقیر خوشحال کاسی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پشتونخوا میپ ضلع کوئٹہ سے مربوط علاقائی سیکرٹریز سینئر معاون سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پارٹی کے منعقدہ قومی کانگریش مورخہ 27-28 دسمبر 2022ءبمقام کوئٹہ کے تیاریوں اور پارٹی کے مجموعی تنظیمی صورتحال پر سیر حاصل بحث ہوئی اور جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عیسیٰ روشان، یوسف خان کاکڑ اور نصر اللہ خان زیرے نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اپنی جہد مسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پارٹی کے تاریخی بیانیے، پارٹی کو اپنے نظریات قومی و شعوری جدوجہد اور اجتماعی قیادت کے ذریعے آگے بڑھائیں گے، پارٹی خان عبدالصمد خان اچکزئی سے لیکر عثمان خان کاکڑ اور تمام شہداءاور اپنے غیور عوام کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.