غلام نبی مری نے سینٹ انتخابات 2021 کیلئے اپنے کاغذات بی این پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیئے
کوئٹہ ( امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے سینٹ الیکشن 2021 کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی برائے جنرل سیٹ کیلئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری ایم پی اے محترمہ زینت شاہوانی اور پارٹی کے ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ کے ساتھ جمع کررہے ہیں اس موقع پر بی این پی ضلع کوئٹہ کے قائم مقام صدر ملک محی الدین لہڑی لیبر سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی ضلع کوئٹہ کے سابقہ سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی ادریس پرکانی خاران کے دوست نصیب اللہ قمبرانی اور بی این پی ضلع کوئٹہ ضلعی کونسلران ظریف بلوچ عبدالہادی شاہوانی و دیگر موجود ہیں