آغا موسیٰ جان پارٹی کے قدرآور شخصیت ہیں، قومی تحریک کی جدوجہد سے ایک سیکنڈ کیلئے مرعوب نہیں کیا جاسکتا، غلام نبی مری

0 173

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں پارٹی مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت قلات کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کیا جارہا ہے ، پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ پارٹی کے قدرآور شخصیت اور خان آف قلات کے فرزند ہے جس کی آوا ز کو سیاسی طور پر دبانے کی کوشش کی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنے اصولی موقف اور سیاست سے ہٹ کر غیر ضروری الجھنوں میں پڑے لیکن ایسے منفی ہتھکنڈوں سے کسی بھی صورت میں پارٹی کے مقبول قیادت اور رہنمائوں کو اپنے اصولی جدوجہد اور قربانیوں اور قومی تحریک کی جدوجہد سے ایک سیکنڈ کے لئے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ، ایسے سازشوں کا بنیادی مقصد لوگوں کو اشتعال دلا کر حالات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بلوچستان اور بلوچ قوم کے اجتماعی حقوق کے جدوجہد کے لئے برسرپیکار رہنمائوں کو زیر کرنے ، انہیں ہراساں کرکے راستے سے ہٹانے کے لئے ایسی مذموم کوششیں کی جاتی رہی ہیں لیکن بی این پی کے رہنماء ایسے منفی ہتھکنڈوں سے پہلے مرعوب ہوئے ہیں اور نہ ہی آئندہ ہوں گے ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کسی بھی رہنماء یا کارکن کے خلاف ایسے ہتھکنڈوں پر خاموشی اختیار نہیں کرے گی بلکہ اصل حقائق بلوچ قوم اور عوام کے سامنے لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان نیشنل پارٹی کا اصولی موقف اور پارٹی کی مخلص قیادت کے نتیجے میں بی این پی صوبے کے عوام کی امیدوں کی کرن جماعت بن چکی ہے اسی لئے بی این پی کے رہنمائوں کے خلاف ایسے بے بنیاد اور منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں تاہم بی این پی کے رہنماء اور کارکن کسی بھی قیمت پر اپنے بلوچ قوم کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.