خواتین کو ہر شعبے میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے ،نیشنل پارٹی
کوئٹہ (امروز نیوز)
نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 8مارچ کو عورتوں کی اپنی حقوق کےلئے مارچ انکا بحیثیت شہری آئینی حق ہے نیشنل پارٹی ملک کے آدھے آبادی پر مشتمل خواتین کی زندگی ہر شعبے میں امنتیازی سلوک اور استحال کی مزمت کرتی ہے بیان میں کہاگیا کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل(2)25 میں واضع طور پر کہاگیا ہے جنس کی بنیاد پر امنتیازی اور تفریق ریاست نہیں کریگی اور اسی طرح آرٹیکل 34میں ریاست زندگی کے تمام شبعوں میں خواتین کی برابری اور شراکت کو یقینی بنائنگی بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی مارچ اپنے حقوق، صنفی نابرابری امنتیازی سلوک اور جنس کی بنیاد پر تقریق کے خلاف جدوجہد کی نیشنل پارٹی حمایت کرتی ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ 21ویں صدی میں خواتین کو سیاسی، معاشی، انتظامی،سماجی اور زندگی کے ہر شعبے میں شامل کئے بغیر ریاست کے ترقی اور نشونما مکمن ہی نہیں ہے بیان میں کہاگیا کہ کچھ حلقوں کی جانب سے عورتوں کی جدوجہد راے زنی تنقید اور مخالفت آئین کی مخالفت ہے اور انکے آئینی حقوق سے متصادم ہے بیان میں کہاگیا ہے پاکستان عورتوں کے حقوق کے کنونشن کے دستخط کندہ ملک ہے جس میں کہاگیا ہے عورتوں کے خلاف ہر قسم کی امنتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائےگا بیان میں کہا گیا ہے عورتوں کی مخالفت اور اس قسم کی منفی نقطہ نظر عالمی برادری میں ملک کی رسوائی اور توقیر کا باعث ھوگا آخر میں بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرئے اور اس قسم کے تعصو با نہ رحجانات کی میڈیا اور تمام باشعور حلقے حوصلہ شکنی کریں۔