بلوچستان سےجلیلہ حیدر سمیت دنیا بھر سے 12 ‘غیرمعمولی خواتین’ کیلئے امریکی ایوارڈ کا اعلان
کوئٹہ (امروز نیوز)
امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن جلیلہ حیدر سمیت دنیا بھر سے 12 خواتین کو سالانہ انٹرنیشنل ویمن کوریج (آئی ڈبلیو او سی) ایوارڈ سے نواز دیا جائے گا۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے علاوہ افغانستان، ارمینیا، آذربائیجان، بولیویا، برکینا فاسو، چین، ملائیشیا، نیکارا گوا، شام، یمن اور زمبابوے سے غیرمعمولی خدمات انجام دینے والی خواتین کو ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ‘سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو 12 غیر معمولی خواتین کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ایوارڈ سے نوازیں دے جہاں خاتون اول میلانیا ٹرمپ مذکورہ خواتین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خطاب بھی کریں گی’۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیکریٹری آف اسٹیٹ کی جانب سے دنیا بھر میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی خواتین کے اعزاز میں سالانہ ایوارڈ دیا جاتا ہے اور رواں برس اس روایت کو 14 سال ہوجائیں گے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف انسانی حقوق کی وکیل اور کارکن جلیلہ حیدر بھی دنیا بھر میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی 12 خواتین میں شامل ہیں۔
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کے ایوارڈ کے لیے جلیلہ حیدر کو انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔