نیشنل پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے۔ نیشنل پارٹی ،بی ایس او پجار مشترکہ اجلاس

0 115

کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ (نامہ نگار) نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے عہدیداران و ممبران کا مشترکہ اجلاس ضلعی نائب صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ کی صدارت میں پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔۔۔ اجلاس میں پارٹی کے بانی رہنما ماما جہانگیر بلوچ کی 9 مارچ کو برسی کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔۔ اور فیصلہ کی گیا کہ برسی کے سلسلے میں 9 مارچ کو تعزیتی یفرنس میونسپل کمیٹی پبلک ہال میں دن 10:00 بجے منعقد ہوگا۔۔ جس سے نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے مرکزی ، صوبائی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔۔۔تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامی و رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔۔۔اجلاس سے حاجی نذیر سرہ، آغا انور شاہ، تحصیل صدر نثار مشوانی، بی ایس او پجار کے زونل صدر ناصر بلوچ جنرل سیکرٹری نثار بلوچ تحصیل کردگاپ کے نائب صدر رسول بخش عرف لعل جان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کو کمزور یا ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔۔ نیشنل پارٹی ایک نظریاتی اور فکری جماعت ہے جو ہر بلوچ کے دل میں بستی ہے۔۔۔انہوں نے پارٹی کارکنوں اور بی ایس او پجار کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ 9 مارچ کو ماما جہانگیر بلوچ کے برسی کے سلسلے میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔۔ تمام تحصیلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز اپنے تحصیلوں میں پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور رابطہ مہم چلائیں۔۔اور 7 مارچ بروز ہفتہ تمام تحصیل صدور اپنے رپورٹس ضلعی صدر کو تحریری طور پر منعقدہ اجلاس میں پیش کرنے کے پابند ہونگے۔۔۔تعزیتی ریفرنس سے پارٹی قائد و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگر قائدین شرکت کرینگے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.