بلوچستان میں اس سال سب سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع
کوئٹہ (امروز نیوز)
اس وقت مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر اثر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
بارشوں کا سلسلہ کل سے مزید شدت پکڑےگا اور مختلف علاقوں میں تیز بارش ، ژالہ باری اور طوفانی ہواؤں کا سبب بنےگا۔ کل رات اور پرسوں سے بلوچستان کے اکثر علاقے بارشوں کی لپیٹ میں ہونگے یہ سلسلہ 7 مارچ تک جاری رہےگا
کوہ سلیمان کے ملحقہ علاقوں بلخصوص ژوب ، راڑاشم ، موسیٰ خیل ، بارکھان ، کوہلو ، رکنی ، سوئی ، ڈیرہ بگٹی ، ناہڑکوٹ میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر شدید ژالہ باری کے باعث نقصانات کا خدشہ۔
تاہم کوئٹہ ، زیارت ، بولان ، مستونگ ، سوراب ، خضدار ، چمن ، پشین ، مسلم باغ ، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، ہرنائی ، دکی ، خاران ، نوشکی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری متوقع۔