عمران خان اپنی ہی پارٹی کے لئے مسئلہ، پارٹی اتحاد کو داؤ پر لگادیا

0 173

عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق جارحانہ بیانات نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پریشان کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس میں عارف علوی، پرویز خٹک، فیصل واڈا اور اسد قیصر پر مشتمل تحریک انصاف کی 4 رکنی کمیٹی نے اسٹبشلمںٹ کے ساتھ مذاکراتی عمل سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔

کمیٹی نے اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی ناکامی کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کے ادارے کے خلاف بار بار جارحانہ بیانات نے مشکل پیدا کی۔ اسٹیبشلمںٹ سے اب بھی رابطے ہیں کوئی نا کوئی بہتری نکل آئے گی۔

4 رکنی کمیٹی نے اسلام آباد گھیراؤ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے حکومت پر دباؤ پڑنے کے بجائے حالات خراب ہوں گے۔

اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کے اراکین بھی تنقید کی زد میں رہے، اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کے مخالف گروپ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو لانگ مارچ کی تاریخ جلد دینے پر قائل کرنے کے لئے کہا کہ رابطوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، لوگ تیار ہیں کال دیں۔

عمران خان نے فیصلہ کیا کہ لانگ مارچ کی تاریخ 12 ربیع الاول کے بعد دی جائے گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.