ہم نے مل کر بلوچستان اور اپنے اضلاع کی خدمت کرنا ہے، جام کمال

0 162

پشین (امروز ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی جام کمال خان نے گزشتہ روز پشین کا دورہ کیا دوران تحصیل حرمزئی،تحصیل سرانان،انہوں نے اس اور تحصیل پشین کا تفصیلی دورہ کیا دورے کا بنیادی مقصد عوامی فلاح وبہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر سردار داو¿د خان کھرل اورعبدالستار جاموٹ بھی ان کے ہمراہ تھے تحصیل حرمزی پہنچنے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سید محمدعمر آغا کی قیادت میں علاقائی وقبائلی عمائدین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے انکا پرتپاک استقبال کیا جبکہ سید عمر آغانے روایتی پگڑ ی بھی پہنائی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار خان کاکڑ، بی اے پی کے ضلعی صدرشمس اللہ داوی،جنرل سیکریٹری حاجی حیات اللہ ترین،سلمان خان اچکزئی،حاجی حبیب رحمان ترین اور سید امیر علی آغا بھی موجود تھے

سابق وزیراعلی جام کمال خان نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبہ میں یکساں ترقی کے خواہش مند ہیں اس لیے ہم نے اجتماعی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی فلاحی بجٹ پیش کیا جبکہ اب عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ترقیاتی اسکیمات کا دورہ کیا جا رہا ہے تاکہ ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے کیونکہ ہم بلوچستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور اس ترقی کے سفر میں ذاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر ہم سب کو ساتھ چلنا ہوگا

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر عوامی مفاد کے لیے جاری ترقیاتی اسکیمات کو جاری رکھا جائے تاکہ یہاں کے عوام کو زندگی کی تمام تر سہولیات فراہم ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ضلع پشین کے لیے کالجوں اور سڑکوں سمیت مختلف ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھایا جس کے لیے خاطر خواہ بجٹ بھی جاری ہو چکا ہے اب علاقے کے باشعور عوام کو چاہیے کہ وہ علاقے کے مفاد کی خاطر جاری ان ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا کریں تاکہ ان کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔اس موقع ہر اظہار خیال کرتے ہوئے سید عمر آغا،حبیب الرحمان ترین اور سلمان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں ضلع پشین کو اتنے ترقیاتی پیکج نہیں ملے

جتنے اسکیمات سابق وزیراعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں ملے ہیں ہم ان کے ترقی پسند سوچ کو سلام پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ان کے وژن کے ساتھ رہیں گے اس دوران سابق وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے مل کر بلوچستان اور اپنے اضلاع کی خدمت کرنا ہے اور عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہوئے تمام اضلاع کا دورہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے منصب ضروری نہیں بلکہ نیت اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے ہمیں اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا جو موقع دیا اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام تعلیم،صحت،مواصلات سمیت دیگر اہم شعبوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اقدامات اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام دوست ذہنیت کے مالک ہیں اور ہمارے دور حکومت میں صوبہ کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی کے منصوبوں پر کام کیا گیاہے جن کے دور رس نتائج برآمد ہونے لگے ہیں انہوں نے کلی منزرئی،کلی بٹے زئی اور کلی ہیکلزئی کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر موجود عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور حکومتی اقدامات سے آگاہی دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.