وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزرات اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب وزیراعلیٰ جام کمال خان گورنر ہاﺅس کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے گور نر بلوچستان سید ظہور آغا کو اپنا استعفیٰ پیش
جسے گورنر نے منظور کرلیا، گورنر ہاﺅس کوئٹہ اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کے ترجمانوں نے وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے اور استعفیٰ منظور کئے جانے کی تصدیق کردی ہے وزیراعلیٰ کے استعفے کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی
جبکہ وزیراعلیٰ کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پر رائے شمار ی بھی نہیں ہوگی اگلے مرحلے میں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائےگا