وزیر اعظم کا قوم سے خطاب مایوس کن تھا،انہوں نے اپنا اعتماد کھو ددیا ہے، یعقوب ناصر

0 91

وزیر اعظم نے اپنے قومی اسمبلی کے اراکین پر بکنے کا الزام لگا کر ایوان کی توہین کی ،پی ڈی ایم کے رہنما کی میڈیا سے بات چیت
لورالائی(امروز ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب مایوس کن تھا انہوں نے اپنے سولا قومی اسمبلی کے اراکین پر بکنے کا الزام لگا کر ایوان کی توہین کی وزیر اعظم نے اپنا اعتماد کھو ددیا ہے

قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بجائے وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں اور نئے الیکشن کرائیں اور قوم سے ایک بار پھر اعتماد کا ووٹ لیں تاکہ انھیں اپنی ناقص کارکردگی کا اندازہ ہوجائے ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزراءکا الیکشن کمیشن پرلگائے گئے الزامات ایک ازاد و خود مختیار ادارے کی ساکھ کو خراب کرنا ہے الیکشن کمیشن کو خواہ مخواہ متنازعہ بنا یا جارہا ہے ائین قانون اور جمہوریت کی باتین اور نصیحتیں کررنے والے وزیر اعظم کو اسطرع کا عمل زیب نہیں دیتا

انہوں نے کہا کہ قوم وقت آنے پر موجودہ حکومت کا احتساب کریگی اور وہ دن الیکشن کا دن ہوگا انہوں نے کہا کہ قوم نے موجودہ حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کر دیا ہے 26 مارچ کو پوری قوم اسلام آباد کے طرف امڈ ائیگی عوام کا سمندر روکھنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے سلیکیٹڈ وزیر اعظم اور امپورٹیڈ وزراءکو بھاگنے نہیں دینگے انکا کھڑا احتساب قریب ہے انہوں نے کہا کہ ازدای مارچ صرف جے یو ائی کا تھا ہماری صرف حمایت انھیں حاصل تھی لیکن چھبیس مارچ کو پوری پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہو گی انہوں نے کہا کہ مقتدر ادارے بھی اب موجودہ حکومت سے بیزار نظر آرہی ہے

حکومت کی رٹ ملک میں کہیں ہمیں نظر نہیں آرہی ہے ملک و صوبے میں بد امنی اغواءبرائے تاوان دہشت گردی و لاقانونیت عام ہورہی ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مارچ کے ساتھ تحریک عدم اعتماد اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے دونوں اپشن پر غور کر رہی ہے حکومت کا خاتمہ جس طریقے سے بھی ہو گا اس اپشن پر سب سے پہلے غور کرینگے

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ملک میں حالات سازگار ہوتے ہی اور اپنا علاج مکمل کرنے کے بعد پاکستان ضرور واپس ائینگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا استقبال کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے بجلی گیس پیٹرول اور اشیاءخوردونوش کی اشیاءتاریخ میں اتنی نہیں بڑی جتنی موجودہ حکومت کے ڈھائی سال میں بڑی ہیں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے سلسلے کی بلوچستان اور ژوب ڈویژن سے لاکھوں کارکنان اور عوام چھبیس مارچ کو قافلوں کی شکل میں اسلام آباد کے طرف مو کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.