اگر یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں حل نہیں کیاجاتا تو پھر اس وقت سے ڈرجائے جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں : سردار اختر مینگل

0 111

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان نے گائیڈڈ یا ان گائیڈڈڈپٹی اسپیکر کو بلوچستان سے لا یا گیا ہے جو گزشتہ ڈھائی سال سے ان کی سیٹ اسٹے کی محتاج ہے ان پر عدلیہ نے 52ہزار ووٹ جعلی قرار دے چکے ہیں اور ان کے ہاتھوں ملک کا آئین وقانون توڑا گیا ہے پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا سیاہ ترین دن نہیں تھا اس سے پہلے بھی ایسے سیاہ دن ہم نے دیکھے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان آئین شکنوں کے خلاف آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ہم جیسے لوگ اس ملک کے آئین میں رہتے ہوئے اپنے حق وحقوق کی بات کرتے ہیں تو ہمیں تختہ دار پر لٹکا یا جاتا ہے اس وقت سے ڈرا جائے جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں پھر اگر کسی ایک کیلئے آئین کی پاسداری نہیں کیا جاتا تو ہر کوئی اس آئین وقانون کی دھجیاں اڑانے میں سر فہرست رہے گا ان خیالات کااظہار سردار اختر جان مینگل نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران خان نے گائیڈڈ یا ان گائیڈڈ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو بلوچستان سے لا یا گیا ہے گزشتہ روز پاکستان کا سیاہ ترین دن تھا یا پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا سیاہ ترین دن نہیں تھا اس سے پہلے بھی ایسے سیاہ دن ہم نے دیکھے ہیں لیکن ملک میں بد قسمتی سے ان آئین شکنوں کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایک سلیکٹڈ ڈپٹی اسپیکر جو خود متنازعہ ہے اور گزشتہ ڈھائی سال سے عدالت کی اسٹے پر ہے اور اس کی سیٹ اسٹے کے محتاج ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرکے ہاتھوں سے ملک کا آئین توڑا گیا ہے وہ اسمبلیاں جہاں پر آئین بنا ئے جاتے ہیں اور آئین میں ترامیم کی جاتی ہے یا وہ ایوان جو حقیقی اس آئین کا تحفظ جہاں پر مہیا کیا جاتا ہے جس ایوان میں آکر آئین کی دھجیاں اس طرح مسخ کیا جائے تو پھر عام لوگوں سے ہم کیوں توقع کریں کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کرے انہوں نے کہا کہ ہم جیسے لوگ جو اس ملک کے آئین میں رہتے ہوئے بھی جب ہم اپنے ساحل وسائل حق وحقوق کی بات کرتے ہیں تو ہمیں تختہ دار پر لٹکا یا جاتا ہے ہمارے نوجوان جب اس آئین میں رہتے ہوئے احتجاج کرتے ہیں جو صرف ایک دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہیں توانہیں غائب کیا جاتا ہے لیکن سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والوں پر دفعہ 144لگا یا جاتا ہے اور عدالتیں سپریم کورٹ میں ان کی گرفتاری کا آرڈر کرتے ہیں لیکن وہی لوگ اسمبلی میں آکر دنگا کرتے ہیں تو کہاں ہے وہ قانون اس کامطلب تو صرف قانون،طاقتور کیلئے الگ ہے اور کمزوروں کیلئے الگ ہے لیکن یہ ثابت کیا جا ئے کہ آئین پاکستان طاقتوروں کیلئے الگ ہے کمزوروں کیلئے الگ ہے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف جو کیس عدالت میں درج ہے اس پر 52ہزار ووٹ جو ہے جعلی قرار دیئے جاچکے ہیں اس کے باوجود وہ اسٹے پر چل رہا ہے ان لوگوں سے ہم یہی توقع کرتے ہیں اور میری ایک درخواست ہے عدلیہ سے کہ یہ مسئلہ پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے ہم پارلیمنٹ میں بیٹھ کر حل کرینگے اگر یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں حل نہیں کیاجاتا تو پھر اس وقت سے ڈرا جائے جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں پھر اگر کسی ایک کیلئے آئین وقانون نافذ نہیں کیا جاتا تو ہر کوئی آئین وقانون کی دھجیاں اڑانے میں سر فہرست رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.