پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے : وزیراعظم عمران خان

0 48

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے، پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سی ای سی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی سکروٹنی سخت کی جائے گی، پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے، اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، تمام انرجی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کی جائے، پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں غلطیوں سے بہت سیکھا، اب ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا، مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا، اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.