انجلینا جولی کے کیریئر کی 5 بہترین فلمیں
عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی جو کہ گزشتہ روز 47 برس کی ہوگئی ہیں، ہالی ووڈ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دے چکی ہیں۔
یہاں آج ان کے کیریئر کی 5 بہترین فلموں پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں؛
اس فلم میں انجلینا جولی نے کرسٹین کولنز کا کردار ادا کیا تھا، یہ ایک ایسی ماں کا کردار تھا جو کہ اپنے کھوئے ہوئے بچے کو تلاش کرنے کے لیے بے چین ہے اور اسے شک ہوتا ہے کہ پولیس نے جس لڑکے کو اس کے حوالے کیا ہے وہ ایک جعل سازی ہے۔
اس حوالے سے جب وہ محکمے کا سامنا کرتی ہے، تو اسے بطور پاگل اور پراسرار خاتون پیش کیا جاتا ہے۔
اس فلم میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر انجلینا جولی کو اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس فلم کی کہانی 1960 کی دہائی کے آخر میں ذہنی امراض کا علاج کرنے والے ادارے میں ایک مریض کے 18 ماہ کے علاج کے بارے میں ہے۔
اس فلم میں انجلیناجولی نےجیا کرانجی نامی ایک لڑکی کا کردار ادا کیا، جو کہ ہیروئن کی عادی فیشن ماڈل تھی۔
یہ اداکارہ کی بہترین پرفارمنسز میں سے ایک تھی، جس پر اُنہیں گولڈن گلوب ایوارڈ اور اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ بھی ملا تھا۔
اس فلم میں اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ کے مدِ مقابل ایک قاتلہ کا کردار ادا کیا تھا۔
یہ فلم ہالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے مشہور دل لگی اور ایکشن سے بھرپور فلموں میں سے ایک ہے۔
اس کے علاوہ اس فلم کے پاس ہالی ووڈ انڈسٹری کو سب سے مشہور جوڑا دینے کا اعزاز بھی موجود ہے۔
اس فلم میں بریڈ پٹ اور انجلیناجولی نے ایک ایسے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا، جو کہ اپنی شادی سے مطمئن نہیں تھا۔
دونوں میاں بیوی قاتل ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے تشدد کا استعمال کرتے ہیں۔
ماروول فلم ’ایٹرنلز‘ میں انجلینا جولی کو تھینا نامی ایک سپر ہیرو کے کردار میں پیش کیا گیا ہے۔
کلوئی ژاؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایٹرنلز 10 لافانی لوگوں کی کہانی پر مبنی ہے، جوکہ منحرف افراد سے لڑ رہے ہیں۔