سابقہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا : مولانا واسع

0 82

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا واسع نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے، مہنگائی نے پچھلے 4سال سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں وفاقی حکومت ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی۔ آج جمعیت علما اسلام کا صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے عوام کے مسائل حل کریں گے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جس طرح جمعیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے یہ قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس اوراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نیازی سرکاری کی بدترین حکمرانی کے آفٹر شاکس ہیں، اقتدار میں آنے سے قبل معلوم تھا کہ سابقہ حکومت کی نااہلی کے سبب اس طرح کے غیر مقبول فیصلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سابقہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، اس کے برے اثرات کچھ عرصہ رہیں گے۔ اتحادی جماعتوں کی حکومت جلد حالات کو کنٹرول کرے گی، نااہل کو اقتدار سے نکالا، جلد اس کے برے اثرات سے بھی نکال لیں گے، حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ہم اقتدار کے لئے نہیں،ملک بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی بچھائی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے لئے کچھ ناپسندیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کیلئے عوامی پیسہ استعمال کیا جارہا ہے لیکن احتسابی اداروں کو شاید نظر نہیں آرہا۔ پشاور میں بیٹھ کر پختونخوا کی سرزمین کو استعمال کررہا ہے اور عوام میں نفرتیں پھیلارہا ہے۔ انہیں سیاسی جماعتوں کا شکرگزار ہونا چاہئیے کہ چوری کے مینڈیٹ سے بنے وزیراعظم کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔ وزیراعلی اور عمران خان کے مشاورین کے بیانات خطرناک ہیں، سیاست کریں دشمنی نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.